۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے عراق میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں آسٹریلیا کے نئے سفیر مسٹر گلین میلز اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک عراق اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی روابط اور دوستی کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں آسٹریلیا کے نئے سفیر مسٹر گلین میلز اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک عراق اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی روابط اور دوستی کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے عراق میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات

مرجع عالی قدر نے دونوں ممالک کے اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے حق میں ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں گے۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے عراق میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بھی سفیر گلین میلز اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات اور دیگر شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ممالک کے احترام اور خودمختاری پر مبنی سفارتی تعلقات کا خیر مقدم کیا، بشرطیکہ وہ ثقافتی تشخص کو متاثر کرنے والی کسی بھی قسم کی ثقافتی مداخلت سے دور رہیں۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے سفیر مسٹر گلین میلز نے عراق میں اپنے اہم ترین سفارتی مشنوں کی وضاحت کی اور گرمجوشی سے استقبال کرنے پر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اور ان کے دفتر کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .